اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا، شہباز شریف کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلئے قومی اسمبلی پہنچایا گیا تو وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے کمیٹی روم پہنچ گئے لیکن انھیں بتایا گیا کہ پروڈکشن آرڈر صرف اسمبلی اجلاس کے لئے ہیں جس پروہ واپس چلے گئے اس سے قبل مسلم لیگ نون کے صدر قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 652 سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے، نیب کی 2 رکنی ٹیم بھی ان کے ساتھ تھی۔ اسلام آباد ائر پورٹ پہنچنے کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس لیجایا گیا۔ شہباز شریف اجلاس کے دوران سارجنٹ ایٹ آرمز کی نگرانی میں رہے اور اجلاس کے بعد نیب نے شہباز شریف کو دوبارہ تحویل میں لے لیا اور لاہور پہنچادیا۔