مانسہرہ (نمائندہ امت) برفباری سے ناران میں پھنس جانے والے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شاہرہ کاغان کوجھل کھڈ تک ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ،ناران سے لولو سر جھیل تک شاہرہ کاغان کو کھولنے کے لیے آپریشن جاری ہے،آج لولو سر جھیل تک شاہرہ کاغان کو کھول دیا جائے گا ،سڑک کھلنے کے بعد بڑی تعداد میں مقامی افراد نے مال مویشیوں سمیت واپسی شروع کر دی۔250سے زائد خاندان ہجرت کرگئے۔ 500سے زاہد اپنی فصل کی تیاری کے انتظار میں یکم نومبر سے 10نومبرتک واپسی کا عمل مکمل ہو جائے گا ۔سیاح لولو سر جھیل تک جاسکتے ہیں جب تک ہوٹل کھلے ہیں پولیس و انتظامیہ علاقہ میں موجود رہے گی ڈپٹی کمشنر محمد زبیر کی ٹیلی فونک گفتگو۔ مانسہرہ کی وادی کاغان میں 15اور 16 اکتوبرکوقبل ازوقت شدید برف باری کے بعد شدید برف باری کے باعث کاغان سے بابو سرٹاپ تک برف باری سے تمام سڑکیں بند ہو گئیں جس سے ناران میں متعد د سیاح اور ناران سے لولو سر جھیل تک مقامی افراداورخانہ بدوش اپنے مال مویشیوں کے ساتھ پھنس چکے تھے این ایچ اےنے رسیکو 1122کیساتھ ملکر پہلے مرحلہ میں کاغان سے ناران تک شاہرہ کو صاف کرکے سیاحوں کو ناران سے نکالا دوسرے مرحلہ میں اب ناران سے لولو سر جھیل تک سڑک کی صفائی کا کام جاری ہے ابتک شاہرہ کاغان کو کاغان ناران سے جھل کھڈ تک ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے این ایچ اے حکام کے مطابق ناران سے لولو سر جھیل تک برف باری سے اپنے مال مویشیوں سمیت پھنس جانے والے مقامی افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔اب دوسرے روز ناران سے جھل کھڈ تک سڑک سے برف ہٹا کر ٹریفک کے لیے بحال کر دیاہے آج شام تک لولو سر جھیل تک سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا ۔ جس کے بعد مقامی افراد اور خانہ ندوش اپنے مال مویشیوں کے ساتھ علاقہ سے نکل سکتے ہے ،ابتک 250سے زاہد مقامی خاندان اور خانہ بدوش سینکڑوں مال مویشیوں کے ساتھ علاقہ چھوڑچکے ہیں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ قبل از وقت ہونے والی برفباری کئے بعد آج شام تک تمام سڑکوں سے برف ہٹا کر سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا مزید برف باری تک سیاح نارا ن سے لولو سر جھیل تک سفر کر سکتے ہیں سیاحوں کے ناران آمد پر کوئی پابندی نہیں جب تک ہوٹلز کھلے ہے پولیس انتظامیہ ناران میں موجود رہے گی اور سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے ۔اُن کا کہنا تھا کا مقامی افراد اپنی فصلوں کی تیاری کے بعد ساتھ لیکر جائے گے یکم نومبر سے 10نومبر تک تمام ایریا سے مقامی افرادکی مکمل واپسی ہو جائے گی تب تک پولیس و انتظامیہ علاقہ میں موجود رہے گی ۔