کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی انویسٹی گیشن پولیس نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے مئی میں نجی کمپنی سے دو کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کورنگی انویسٹی گیشن پولیس نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کرنے والے ملزم فرخ جمال کو گرفتار کرلیا۔امت سے بات کرتے ہوئے سب انسپکٹر ہارون نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزم نے مئی میں ایک کمپنی سے کروڑوں روپے کا سامان کرائے پر حاصل کیا تھا اور سامان حاصل کرنے کے بعد اس نے کرائے کی مد میں اس نے چیک دیئے تھے ، ملزم سامان کرائے پر حاصل کرنے کے بعد بلوچستان فرار ہوگیا تھا اور وہاں سے یہ کچھ عرصے پہلے ہی کوئٹہ آیا تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی طرف سے کمپنی کے مالکان کو دیئے گئے تمام چیک باؤنس ہوگئے تھے جس کی ایف آئی آر نمبر 410/18 میں درج کی گئی تھی کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کے موبائل فون کا ڈیٹا نکالنا شروع کیا اور ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا۔