سمندر ی حدود کی خلاف ورزی پر 12بھارتی ماہی گیروں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میری ٹائم سیکو رٹی ایجنسی نے سمندر ی حدود کی خلاف ورزی پر 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے کشتی کو ضبط کرلیا۔ترجمان کے اعلامیے میں کہا گیا کہ میری تائم فورس نے کھلے سمندر میں پاکستانی حدود میں ایک لانچ کو دیکھ کر واپس جانے کی ہدایت کی ، تاہم لانچ میں موجود افراد نے واپس جانے سے گریز کیا ،جس پر سوار12بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے کشتی کو تحویل میں لے لیا ۔ کارروائی میں میری ٹائم ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔ گرفتار ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment