فارم ہاؤس سے 15 مشتبہ افراد زیرحراست۔بھاری اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ میں فارم ہاؤس پر کارروائی کرتے ہوئے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ لائسنس یافتہ تھا۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر میمن گوٹھ میں رمضان فارم ہاؤس پر کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کو فارم ہاؤس سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں بھی ملی تھیں۔ایس ایچ او گلزار علی تنیو نے بتایا کہ کارروائی میں 15افراد ہریش کمار ولد بومل ، کلدیپ ولد نہریش کمار،دلدیپ کمار ولد میاں سنگھ، گروہ ولد جیتو،سمبو ولد راجو ،کرموں ولد مجنوں ،ساجن ولد ننجو،ساجن ولد نجومل، پرتاب ولد جے مل ،محمد حسن ولد گل خان ،محمد خان ولد لنجو خان، مزار عباس ولد غلام اکبر،مختیار ولد ذوالفقار،محمد ابراہیم ولد محمد تاج،عبدالکریم ولد محمد انور،قربان علی ولد امداد کو جدید اسلحہ اور متعدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کیا تھا۔زیر حراست افراد فارم ہاؤس کے ملازم تھے، اور ان سے ملنے والا اسلحہ بھی لائسنس یافتہ تھا۔

Comments (0)
Add Comment