مکان کرایہ پر لیکر غیر اخلاقی سرگرمیاں کرنے والافراڈی گروہ سرگرم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی ، اسٹیل ٹاؤن ، بھینس کالونی اور شاہ لطیف ٹاؤن کے اطراف میں کرائے پر مکان لے کر غیر اخلاقی حرکتیں اور فراڈ کرنے والا گرو ہ سرگرم ہو گیاجس کا سرغنہ طیب علی عرف طیب چیمہ بتایا جاتا ہے۔گرہ کے ارکان چیک دے کر مکان کرائے پر لیتے ہیں ، جو بعدازاں باؤنس ہو جاتے ہیں ،ایک دوماہ تک مکان غیر اخلاقی سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے، اس دوران مالک مکان کو چکر لگواتے رہتے ہیں پھرمکان کو تالا لگاکر فرار ہو جاتے ہیں۔ شاہ لطیف پولیس نے گروہ کے سر غنہ طیب طاہر علی عرف طیب چیمہ کی تلاش شروع کردی۔تازہ ترین واقعہ شاہ لطیف تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں طیب چیمہ نے اگست میں ایک فلیٹ کرائے پر حاصل کیا اور مالک مکان کو دو چیک دے دیئے جو کہ مقرر تاریخ پر کیش نہ ہو سکے ، گرو کا سر غنہ مسلسل فلیٹ کے مالک کو تاریخیں دیتا رہا ، دوسری جانب مذکورہ فلیٹ کو غیر اخلاقی سر گر میوں کیلئے استعمال کرنا شروع کیا ، جس پر انتظامیہ اور پڑوسیوں نے شکایات کی اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑا تو وہ تالا لگاکر فرار ہو گیا۔ طیب علی طاہر کی جانب سے باؤنس ہونے والے چیک نمبر 00015104اور دوسرا چیک نمبر 00015105بینک اسلامی پاکستان کی شمسی سوسائٹی برانچ کے تھے۔ فلیٹ کے مالک کی درخواست پر شاہ لطیف پولیس نے طیب طاہر علی کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کیلئے تلاش شروع کر دی ہیں ، اس حوالے سے ڈی ایس پی شاہ لطیف ٹاؤن علی خسن شیخ کا کہنا تھا کہ گروہ کے خلاف پہلے بھی شکایات ملی ہیں ،پولیس انہیں جلد گرفتار کر لے گی ۔

Comments (0)
Add Comment