کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے کے پی ٹی میں جعلی بھرتیوں اور کرپشن سے متعلق کیس میں مفرور سابق وفاقی وزیربابر غوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی ۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مہلت طلب کی ۔ عدالت نے مفرور ملزم بابر غوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے2012میں کے پی ٹی میں 940غیر قانونی بھرتیا ں کرکے قومی خزانے کو 2ارب 88کروڑ 55لاکھ کا نقصان پہنچایا ۔