افغا نستان میں پارلیمانی انتخابات پر آج اور کل طو رخم سرحد بند رہے گی

خیبر (نمائندہ امت )طورخم بارڈر 19,20,اکتوبر کو بند رہے گا ۔سرکاری ذرائع افغا نستان میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر کل بر وز جمعہ اور ہفتہ کو طو رخم با رڈر ہر قسم کی آمد رفت اور گاڑیوں کے لئے بند رہیگا سر کاری ذرائع کے مطا بق طورخم بارڈر پر سخت سیکو رٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اوراس سلسے میں بارڈر دو دن کے لئے بند رہیگا تاہم صرف مریضوں کو آنے جانے کی اجازت ہوگی افغانستا ن سے آنے والے مر یضو ں کو طورخم بارڈر پر اجازت ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز سے افغانستان سے عام لوگوں اور گاڑیوں کی آمد انتہائی کم رہی طورخم سے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارڈر بند رکھنے کے حوالے سے اوپر سے پیغام ملا ہے۔

Comments (0)
Add Comment