پی ٹی آئی رکن اسمبلی اسلم خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹم کورٹ نے الیکٹرانکس سامان اسمگل کرنے سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کو تفتیش میں تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 29نومبر تک توسیع کردی ہے۔ جمعرات کو سماعت کے دوران کسٹم حکام کی جانب سے ملزم محمد اسلم خان کو تفتیش میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔استغاثہ کے مطابق پاکستان ائیر فورس کے درآمد شدہ سامان کی آڑ میں اسمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی ہوئی ملزمان نے ائیر فورس کے 1995 سے 1997 تک درجنوں کنسائنمنٹ کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا۔محمد اسلم خان و دیگر نے 28.57 ملین روپے کی مس ڈیکلریشن کی،ائیر فورس کے سامان کی آڑ میں اسمگلنگ ائیر فورس کے سامان کے چیک نہ ہونے کے باعث کی گئی۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ریلوے پولیس اہلکاروں کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس میں سرکاری وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

Comments (0)
Add Comment