کراچی (پ ر) مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویثرن کے سابق نائب صدر نعمان ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام پر بجلی بم گرادیا ہے اور عوام دوستی کے جعلی نعرے لگا کر قوم کو بے وقوف بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام کی سیاست کی جارہی ہے، اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو 100 دن میں ہی تمام پرچوں میں فیل ہوجائے گی۔