شہاب الدین کی اہلیہ- صہیب احمد کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی (پ ر) لیاقت آباد زون کے سابق ٹائون نائب ناظم شہاب الدین کی اہلیہ اور جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سکریٹری اطلاعات صہیب احمد کی والدہ انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ جامع مسجد نایاب لیاقت آباد میں ادا کی گئی۔بعدازں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، برجیس احمد، اسامہ رضی، واسع شاکر، مسلم پرویز، اسحاق خان، محمد اسلام، ودیگر نے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment