کراچی نفسیاتی اسپتال کے تحت عالمی یوم ذہنی صحت پر سیمینار

کراچی(پ ر)کراچی نفسیاتی اسپتال کے زیر اہتمام عالمی یوم ذہنی صحت پر اقراء یونیورسٹی میں سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں طلبا کو ڈپریشن اور گھبراہٹ کو مٹانے کے ساتھ سیکھنے کے عمل کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں ڈپریشن کی شرح بڑھ رہی ہے۔ذہنی بیماری بھی عام بیماریوں کی طرح ہوتی ہیں اور ان کا علاج بھی ادویات کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔مقررین میں ڈائریکٹر کراچی نفسیاتی اسپتال، ڈاکٹر سید عبدالرحمن، سید حیدرعلی، ماہر نفسیات ڈاکٹر کلثوم لاشاری،سینئر سائیکائٹرسٹ ڈاکٹر صلاح الدین صدیقی اور شعیب احمد شامل تھے۔واضح رہے کہ کراچی نفسیاتی اسپتال 50سال سے ذہنی امراض کو ختم کرنے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment