کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے اسلام کی دعوت کو نئے نئے انداز میں پیش کرنے کی دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ،پویلین اینڈ کلب میں3نومبر کو ”اساس 2018“منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے نگراں ڈاکٹر احسان الحق نے کہا ہے کہ معاشرہ اور بالخصوص نوجوان نسل کے ذہنوں میں اسلام کے حوالے سے موجود پیچیدہ سوالات اور اسلام بحیثیت دین میں ابہام کو دور کرنے کے لئے پینل ڈسکشن رکھا جائے گا۔