ہمدرد یونیورسٹی میں حکیم محمد سعید کی یاد میں کتب میلہ

کراچی(بزنس رپورٹر)جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر اور ڈاکٹر ضیاء الدین یونی ورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہا ہے کہ ادبی سرگرمیاں اور کتب میلے ہمارے معاشرے کا ایک تہذیبی اور تخلیقی عمل ہیں، جو معاشرے کو آگے بڑھاتا ہے۔حکیم سعید تعلیم، علم اور پاکستانی تہذیب کو بہت آگے لے جانا چاہتے تھے۔وہ مصلح قوم تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیت الحکمہ لائبریری ہمدرد یونیورسٹی میں حکیم محمد سعید کے 21ویں یوم شہادت پر ان کی یاد میں منعقدہ کتب میلہ کا افتتاح کرنے کے بعد محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کتب میلے کے انعقاد پر چانسلر سعدیہ راشد ، پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن اور پروفیسر ڈاکٹر ملاحت شیروانی کو مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر شبیب الحسن نے کہا کہ حکیم سعید نے مدینتہ الحکمہ میں سب سے پہلے لائبریری بنائی۔ دریں اثنا سعدیہ راشد، فاطمہ منیر احمد و دیگر نے حکیم سعید کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Comments (0)
Add Comment