کراچی(بزنس رپورٹر )چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر بے نظیر بھٹو کی بے مثال قربانیوں اور جمہوریت کی فتح کا دن ہے۔اس دن بے نظیر بھٹو جمہوریت کی بحالی کے لیے وطن واپس آئیں۔پارٹی چیئرپرسن اور کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔یہ باتیں انہوں نے سینئر رہنما پی ڈی ایف ڈاکٹر ایوب کے ہمراہ کارساز یادگار شہدا پر کیں۔انہوں نے فاتحہ خوانی بھی کی۔