اسلام آباد (نمائندہ امت) چیئرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے جبکہ حکومت نے ان کی جگہ طاہر محمود کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت حسین عباسی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا تاہم وہ بطور کمشنر ایس ای سی پی کام کرتے رہیں گے۔ان کے استعفےکے بعد حکومت نے طاہر محمود کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔