سینیٹکمیٹی کی لاکھڑا پاور پلانٹ کی نجکا ری روکنے کی سفارش

اسلام آباد(نمائندہ امت)سینٹ کی ذیلی کمیٹی توانائی نے لاکھڑا پاور پلانٹ کی نجکا ری روکنے کی سفارش کردی اورحکومت سے کہا ہے کہ اس کونجکاری کی فہرست سے نکال دیا جائے جبکہ منصوبے کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔کمیٹی کا اجلاس کنونیئر کمیٹی سینیٹرنعمان وزیرخٹک کی زیرصدارت جینکوفورہولڈنگ کمپنی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں لاکھڑاکول پاورپلانٹ کی بحالی کے معاملات کاتفصیلی سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کے الیکٹرک کے ماہرین اور لاکھڑا پاور پلانٹ کے مینجمنٹ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اورنسٹ یونیورسٹی کے انجینئرز نے باقاعدہ طورپرشرکت کی۔ کنونیئر کمیٹی سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ لاکھڑاپلانٹ1995-96 میں لگالیکن سوائے ایک سال کے یہ خسارے کا شکاررہا۔ 150میگاواٹ کا مقامی کوئلے کامنصوبہ تھااور50,50 میگاواٹ کے3 یونٹ لگائے گئے۔17 سال میں یہ منصوبہ اپنی گنجائش کے مطابق بجلی پیدا نہیں کرسکا ۔ پلانٹ کے حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے شروع ہی سے مسائل سامنے آنے شروع ہو گئے تھے کئی سسٹم فیل ہو گئے تھے ۔2006 میں لیز پر دینے کے معاملات شروع کیے تو یونین عدالت چلی گئی 7 سال تک کیس عدالت میں رہا ۔2013 میں بحالی کا منصوبہ بنا جس پر20 ملین ڈالر خرچ آنا تھا،پھر2017 میں آگ لگنے کی وجہ سے پلانٹ کو بند کر دیا گیا، لاکھڑا منصوبہ نجکاری کے لیے پہلے نمبر پر تھا ۔ کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ اس کی کسی صورت نجکاری نہیں ہوگی۔ ذیلی کمیٹی آئندہ ہفتے پلانٹ کا دورہ کرے گی، کول کی تفصیلات بارے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے مائننگ ، انسانی وسائل اور دیگر پلانٹ کو بحال کرنے کے حوالے سے تمام ضروریات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ۔

Comments (0)
Add Comment