علیم خان کےاثاثوں کی جانچ پڑتال شروع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے پنجاب کےسینئر وزیر علیم خان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کو خط لکھ دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق علیم خان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کے لیے خط نیب لاہور کی طرف سے لکھا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب لاہور علیم خان کے اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کے حالیہ دورہ لاہور میں علیم خان کے اثاثوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔علیم خان کی جائیدوں سے متعلق کیس کی تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کر رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment