احد چیمہ اربوں کی بے نامی جائیداد کے مالک نکلے – نیا ریفرنس دائر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے ملزم احد چیمہ اربوں روپے کی بے نامی جائیداد کے مالک نکلے ۔ نیب لاہور نے ملزم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔ نیب کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے نام اربوں روپے مالیت کے متعدد پلاٹس، زرعی زمینیں، فلیٹس اور مکانات بنا ئے ۔ جب کہ احد چیمہ کے نام پر اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات حاصل کر لی گئیں۔نیب کے مطابق ملزم کی دیگر جائیدادوں میں ایل ڈی اے ایونیومیں پلاٹ نمبر 701، بینک الفلاح امپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی میں 2 پلاٹس، بھیک احمد یارحافظ آباد میں 311 کنال 31 مرلہ زرعی زمین جبکہ آئی بی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ویلیج کرباتھ، تحصیل کینٹ میں 3 کنال زمین احد چیمہ کے نام جبکہ 14 کنال 7 مرلہ زمین اپنے اور دیگر اہل خانہ کے نام پائی گئی۔ جب کہ ماڈل ٹاؤن میں 48 کنال 10 مرلہ زمین احد چیمہ اور والدہ کے نام، موضع ڈھوری لاہور میں اہلیہ کے نام 21 کنال 4 مرلہ، موضع ٹیڈھا میں کُل 99 کنال 17 مرلہ زمین اپنے اور خاندان کے دیگر افراد کے نام جبکہ ملزم احد چیمہ کے نام ہل لاک ویو اسلام آباد میں ایک فلیٹ، سیکٹر آئی-15 میں ایک فلیٹ، ایف آئی اے ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم اسلام آباد میں 2 پلاٹس جبکہ پی ایچ اے فاؤنڈیشن میں بھی پلاٹس پائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ فیصل ٹاؤن، اسلام آباد میں 10 مرلہ کا پلاٹ، فیصل ریزی ڈینشیا اسلام آباد میں 5 مرلہ کا پلاٹ ملزم کے اپنے نام ظاہر ہواہے۔ احد چیمہ کی بہن کے نام فیصل ریزی ڈینشیا میں 5 مرلہ پلاٹ اور بیدیاں روڈ پر 3 کنال زمین پائی گئی۔نیب کے مطابق ملزم کے نام قیمتی پلاٹس اور زرعی زمینوں کی مالیت مبینہ طور پر اربوں روپے میں ہوسکتی ہے۔

Comments (0)
Add Comment