عمران نے سعودی کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( امت نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک) ایسے وقت میں جب بیشتر ممالک امریکہ کے کہنے پر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس کے بائیکاٹ کر رہے ہیں۔پاکستان نے سعودیہ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے اس کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس 23 سے 25 اکتوبر تک ریاض میں ہوگی جس میں نئے معاہدے کئے جائیں گے۔ وزا رت خزانہ کے ذرا ئع کے مطا بق دورے میں وزیر اعظم سعودی عرب سے ا دھار پرتیل کی فراہمی کے حوالے سے بھی بات چیت کرینگے۔آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈے نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی مبینہ گمشدگی کے بعد سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت ملتوی کردی جبکہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس بھی کانفرنس میں شریک ہونے سے انکار کر چکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment