لاہور(امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے لیگ اسپنر دانش کنیریا کی طرف سے فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے پر کہا ہے کہ ان کیخلاف ٹھوس شواہد موجود تھے لیکن وہ جھوٹ بول کر ان کو جھٹلاتے رہے، لیگ اسپنر پی سی بی کی بات مان لیتے تو انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دانش اگر پہلے ہی پی سی بی کے ساتھ تعاون کرلیتے تو شاید انہیں کچھ فائدہ ہوسکتا تھا۔
٭٭٭٭٭