راولپنڈی (کورٹ رپورٹر) کسٹم کی خصوصی عدالت نے نان کسٹم لگژری گاڑیوں کے مقدمے میں نامزد ملزم منیجر عرفان ظفر صدیقی کیخلاف چالان طلب کرتے ہوئے سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز دوران سماعت کسٹم حکام کی جانب سے طلبی کے باوجود چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ۔ مقدمہ میں نامزد ملزم ضمانت پر ہے۔ یادرہے کہ کسٹم انٹیلی جنس نےسابق سینیٹرسیف الرحمان کی ریڈکو ٹیکسٹائل مل سے21نان کسٹم لگژری گاڑیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔