راولپنڈی (نمائندہ امت) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے راولپنڈی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلائسز سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ملک ریاض کا کہنا تھا کہ یہاں غریبوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں لوگوں کو تعلیم صحت کیئر اور دیگر شعبوں میں جدید سہولیات میسر ہوں۔ پاکستان میں عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہی کے لیے ہم نے سعودی ،جرمن اسپتال دبئی اور ہارلے اسٹریٹ کلینک لندن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور جلد ان کے اسپتالوں کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا، تاکہ لوگوں کو علاج کے لیے ملک سے باہرنہ جانا پڑے۔ اس کے ساتھ بحریہ ٹاؤن لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹل نے ہمیشہ بین الاقوامی معیار کے مطابق مختلف شعبوں کے ماہرین کی زیر نگرانی جدید اور منفرد سرجری اور دیگر طریقہ کا ر وضع کیے ہیں۔بحریہ انٹرنیشنل اسپتال نے جدید سہولیات متعارف کروا کے ایک سنگ میل کی بنیاد رکھی۔ بحریہ اسپتال لاہور میں جگر کے علاوہ گردوں اور کورنیاٹرانسپلانٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔