لیاری میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق-2 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری میں ہیئر ڈریسر کی دکان میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللطیف بھٹائی روڈ کلری پر واقع ہیئر ڈریسر کی دکان میں 2مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی، اس دوران ایک شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے 3افراد کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا، جہاں 32سالہ کامران ولد عاصم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا، جبکہ 30سالہ نجم ولد عاصم اور 25سالہ منصور ولد اقبال زیر علاج ہے۔ پولیس نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment