چھالیہ اسمگلرز کا4روزہ جسمانی ریمانڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹم کورٹ نے چھالیہ اسمگلنگ کے الزام میں ملزم موسیٰ خان اور عجب خان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حکام کے حوالے کردیا۔ سماعت پر کسٹم حکام نے ملزمان کو پیش کیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ ملزمان کی گاڑی میں پیاز کی بوریوں سے 5ہزار کلو سے زائد چھالیہ برآمد کی گئی، تفتیش باقی ہے استدعا ہے کہ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے۔ جس پر عدالت نے ملزمان کوریمانڈ پر تفتیشی افسر کے حوالے کردیا۔

Comments (0)
Add Comment