لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنے کے حوالے سے پالیسی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بھی ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جاتی ہے، ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنے کا کام وزارت داخلہ کا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا عدالتی احکامات میں مداخلت کے مترادف ہے لہذا سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں نام شامل اور نکالنے کی پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے۔