نواز لیگ نہال ہاشمی سے لاتعلق۔بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔رانا ثنا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازلیگ نے فوج اور ملکی اداروں کیخلاف نہال ہاشمی سےلاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق سینیٹر اب اس کا حصہ نہیں ۔ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ اپنے ردعمل میں رانا ثنا اللہ خان نےکہا کہ نہال ہاشمی کو فوج یا ملکی اداروں کیخلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔توہین عدالت پر سزا بھگتنے کے بعد سینیٹر کے عہدے سے نا اہل ہونے والے نہال ہاشمی نے ایک بار پھر کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی8لاکھ فوج نے آج تک ایک انچ زمین حاصل نہیں کی ۔ملک کا جوہری بم، اسلحہ اور ایف16طیارے صرف دکھانے کے ہیں جنہیں استعمال نہیں کر سکتے۔حکومت پر کوئی اور قابض ہے۔آج ملک میں دو طرح کے طبقات کے درمیان جنگ جاری ہے ایک تو قائداعظم کے وہ بیٹے ہیں جو ملک کو آگے لے کر جانا چاتے ہیں اور ایک وہ جو اپنی باتوں، احکامات اور ہتھیاروں سے پاکستان کے لوگوں کے سینے کو چھلنی کرنا چاہتے ہیں۔حکومت پر کوئی اور قابض بیٹھا ہوا ہے۔نہال ہاشمی نے ایک بار پھر سارا ملبہ میڈیا پر ڈالتے ہوئے اپنے کہے سے مکر گئے۔نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے فوج کے خلاف بیان نہیں دیا اور میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ایف 16اور ایٹم بم کی بات کسی اور تناظر میں کی تھی۔

Comments (0)
Add Comment