ٹوکیو(امت نیوز) جاپان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی این ٹی ٹی ڈوکومو نے آئندہ ماہ 5.3 ملی میٹر (0.2 انچ) موٹا فور جی فون متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے، جو کریڈٹ کارڈ ہولڈر میں سما جائے گا۔ اس فون کا وزن 47 گرام (1.6 اونس) ہے اور اس میں ای بُک جیسی الیکٹرانک پیپر ٹچ اسکرین ہے، اسکے فنکشن محدود ہونگے، جن میں کال کرنا، ٹیکسٹ پیغام بھیجنا اور انٹرنیٹ کنکشن شامل ہیں تاہم اس میں کیمرہ یا موبائل ایپلی کیشنز کی سہولت نہیں ہے۔ ’ KY-01L‘ نامی فون کو الیکٹرانکس کمپنی کیوسرا کرے گی۔ این ٹی ٹی ڈو کومو اس موبائل کو ’دنیا کا پتلا ترین‘ فون قرار دے رہی ہے۔