سرکاری اسپتالوں میں آن لائن ڈرگ انوینٹری نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں آن لائن ڈرگ انوینٹری نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نظام سے ادویات کی قلت کا بر وقت پتہ چلانے میں آسانی ہو گی اور ضروری ادویات کی بروقت فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ابتدائی طور پر یہ نظام پمز،پولی کلینک اور نرم ہسپتال میں رائج کیا جائے گا۔جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے پولی کلینک ہسپتال میں ادویات کی قلت کا نوٹس لیے جانے کے بعد وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے جمعہ کے روز اچانک ہسپتال کا دورہ کیا اور ادویات کی دستیابی کے بارے میں معلومات لیں۔ اس موقع پر عامرکیانی کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت نے سرکاری ہسپتالوں میں آن لائن ڈرگ انوینٹری نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نظام سے ادویات کی قلت کا بر وقت پتہ چلانے میں آسانی ہو گی اور ضروری ادویات کی بروقت فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ابتدائی طور پر یہ نظام پمز ، پولی کلینک اور نرم ہسپتال میں رائج کیا جائے گا۔ دورے کے دوران ہسپتال کی ڈسپنسری میں صرف لوکل ادویات موجود پائی گئیں، جس پر وفاقی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر کے ہسپتال پہنچتے ہی ہسپتال میں اچانک بجلی بند ہو گئی اور سارا ہسپتال اندھیرے میں ڈوب گیا، تاہم جلد ہی ہسپتال کی بجلی بحال کر دی گئی۔ عامر کیانی نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور انتظامیہ کو مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج کو یقینی بنانے کے تمام تر وسایل بروے کار لائیں گے۔ نہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کا بجٹ بڑھائیں گے کیوں کہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ہماری حکومت وسائل انسانوں پر خرچ کرے گی۔ ہیلتھ کارڈ کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلایا جا رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment