اعصام الحق سٹاک ہوم اوپن ٹینس سے باہر ہوگئے

سٹاک ہوم (امت نیوز) کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور انکے اٹالین جوڑی دار سائمن بولیلی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارک لوپیز کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سویڈن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور انکے اٹالین جوڑی دار سائمن بولیلی نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

Comments (0)
Add Comment