کراچی(پ ر)پیک پرائیویٹ اسکولز نے سندھ حکومت کی خسرہ سے بچاوٴ مہم کے تحت اسکولوں میں بچوں کو ٹیکے لگانے کا آغاز کردیا۔ صدر پیک شہزاد اختر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاوٴ کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔ اجلاس میں غلام عباس، شاہجہاں خان،غلام محی الدین و دیگر شریک تھے۔