نابینا افراد کی معاونت ہر سطح پر کرنی چاہئے- فردوس شمیم

کراچی (پ ر) بصارت سے محروم افراد اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بیرون ملک پاکستان کا سافٹ امیج قائم کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ہم نارمل لوگوں پر لازم ہے کہ نابینا افراد کی معاونت کو اپنا شعار بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے زیراہتمام سفید چھڑی کے عالمی دن پر تقریب میں کیا۔ مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد تھے۔ اس موقع پر پیب سندھ کے صدر مظفر علی قریشی، ریاض حسین میمن، ڈاکٹر سائرہ سلیم، ڈاکٹر خان و دیگر شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment