عبدالقادر کا بیٹا آسٹریلوی الیون کا حصہ بن گیا

سڈنی، لاہور(امت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹور میچ کے لیے آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون میں شامل کرلیا گیا۔عثمان قادر 31 اکتوبر کو دارالحکومت کینبرا میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے واحد ٹور میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 3 ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی جہاں صرف ایک وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔دنیائے کرکٹ کی دونوں بڑی ٹیموں کے درمیان یہ سیریز رواں سال مارچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کے سنگین الزامات کے بعد پہلی سیریز ہوگی۔یاد رہے کہ بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کے علاوہ اوپننگ بلے باز کیمرون بینکرافٹ اور کوچ ڈیرن لیہمن کو بھی اپنے عہدے سے الگ ہونا پڑا تھا۔

Comments (0)
Add Comment