حکومت ڈاکٹر عافیہ کو واپس لائے-ایم ایس او

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظم فیضان شہزاد، ملک اشتیاق و دیگر رہنمائوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے عالمی یوم دعا پر کہا ہے کہ حکومت قوم کی بیٹی کو واپس لائے۔ڈاکٹر عافیہ کے اہلخانہ کو یقین دلاتے ہیں کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ہمہ وقت آواز بلند کرتے رہیں گے۔ڈاکٹر عافیہ نوجوان نسل کے لیے عظیم سرمایہ تھی۔

Comments (0)
Add Comment