بابر اعظم نروس نائنٹیز پر افسردہ ہوگئے

ابوظہبی(امت نیوز)قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ کچھ فیصلے اچانک ان کے خلاف چلے جاتے ہیں اور پھر ایسا ہوا ان کی سنچری نہ بن سکی۔ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن پیڑ سڈل کی گیند پر 99 رنز پر آؤٹ ہونے والے بابر اعظم نے بتایا کہ جب وہ کوئی بڑی اننگز کھیلنا چاہتے ہیں تو اچانک کچھ فیصلے ان کے خلاف چلے جاتے ہیں اور اور ایسا ہی شیخ زید اسٹیڈیم میں ہوا جب وہ اولین سنچری سے ایک رن پہلے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔بابر اعظم نے کہا کہ ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر آوٹ ہونے پر وہ کسی دباؤ کا شکار نہیں تھے، ٹیم کی منصوبہ بندی تھی کہ نیتھن لیون کو نکل کر کھیلنا ہے اور انہوں نے وہی کیا کیونکہ وہ ٹیم کی منصوبہ بندی کے مطابق ہی کھیلتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment