کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)سبی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث بڑے حادثےسے بچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بولان کے علاقے مچھ کے قریب ٹریک پردہشتگردوں نے دوبم نصب کر رکھے تھےجو یکے بعد دیگرےپھٹ گئے جس سےٹریک کو 10فٹ نقصان پہنچا ۔تاہم جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور اویس الر حمن نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئےدھماکےکےمقام سے 50میٹر پہلے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین روک لی آگئی اور ٹرین خوف ناک حادثہ سے بال بال بچ گئی دھماکے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی مسافر ٹرینوں کو کوئٹہ اورسبی مچھ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا مذکورہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد تمام اسٹیشنوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کمانڈنٹ سبی اسکاوٴ ٹس چوہدری وقار احمد ونگ کمانڈر مچھ ایف سی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ٹریک کو سرچنگ کئی گھنٹے تک جاری رکھی بعدازاں سخت سیکورٹی میں ریلوے سروس کو بحال کردیا گیا ۔