نندی پورفراڈکیس میں چینی افسران سے نیب تفتیش

لاہور(بیورورپورٹ/مانیٹرنگ ڈیسک) نندی پور پاور پراجیکٹ فراڈ کیس میں نیب نے پاکستانیوں کے بعد چینی افسران کو بھی طلب کر کے پوچھ گچھ شروع کردی ہے،نیب ذرائع کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ میں معاونت کرنے والی چینی کمپنی کے آفیسر زنگ ینگ فو نیب کی 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے جہاں زنگ ینگ فو سے نندی پور پاور پراجیکٹ کے حوالے سے سوال جواب کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ چینی کمپنی کے آفیسر نے کچھ سوالات کے فوری جواب دیے اور کچھ کے لیے نیب سے وقت مانگ لیا کہ آئندہ پیشی پر ان سوالات کے جوابات بھی تفصیل کے ساتھ دوں گا۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے زنگ ینگ فو سے کچھ دستاویزات ساتھ لانے کا بھی کہا ہے، 525 میگا واٹ کے پاور پلانٹ میں مبینہ کرپشن پر سپریم کورٹ نے کیس نیب کو بھجوایا ہے۔حکومتی نااہلی کے باعث 22 ارب کا منصوبہ 58 ارب پر پہنچنے پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment