سمندری ہوائیں رکنے سے شہر میں گرمی کی لہر

کراچی(امت نیوز) شہر میں جمعے کو سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں بھی شہر کا رخ کررہی ہیں، جس کی وجہ سے آج پارہ 40 ڈگری تک جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب صرف9فیصد ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔ گزشتہ روز اچانک گرمی کی شدت بڑھنے اور لو کے تھپیڑوں نے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کردیں۔ سارا دن لوگ دھوپ سے بچنے کیلئے سایہ دار درختوں اور دیگر ٹھنڈی جگہوں پر کھڑے نظر آئے، جبکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک بھی نسبتاً کم رہی۔

Comments (0)
Add Comment