مہلک بیماری میں مبتلا عادل مسیحا کا منتظر

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) مہلک بیماری میں مبتلا گجراتی پاڑے کا رہائشی 16 سالہ عادل شاہ ولد محمد حسین کسی مسیحا کا منتظر ہے۔ ہڈیوں سے گودا ختم ہونے پر بستر سے لگ گیا۔ والدین جمع پونجی خرچ کر چکے، مزید علاج کی سکت نہیں۔ محمد حسین کا بڑا بیٹا بھی بون میرو کی بیماری کا شکار تھا جو دو سال قبل انتقال کر گیا تھا ،محمد حسین نے اپنا سب کچھ اس کے علاج پر لگا دیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اب دوسرا بیٹا عادل شاہ بھی اسی مہلک مرض میں مبتلا ہے، کراچی کے ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹیشن نے عادل شاہ کے علاج کا تخمینہ 50 لاکھ روپے بتایا ہے جبکہ اس کا غریب والد محمد حسین بڑے بیٹے کے علاج پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بعد تہی دامن ہو چکا ہے اور وہ چھوٹے بیٹے عادل شاہ کو صرف موت کے منہ میں جاتا ہی دیکھ سکتا ہے، اس کی تمام تر تگ و دو کے باوجود عادل شاہ کے بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات کے لئے رقم ملنے کا کوئی انتظام نہیں ہو رہا۔ محمد حسین نے صدر، وزیر اعظم، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ ،فلاحی اداروں اور مخیرحضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ اور کہا ہے کہ MR#2018/010769 کے حوالے سے ڈائریکٹر میڈیکل سروسز نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بون ڈیزیز (این آئی بی ڈی ) یا فون نمبر 0333-2886646 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment