لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے خلاف ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا اور برطانوی وزیراعظم سے دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا۔اے ایف پی کے مطابق تقریباً ایک لاکھ افراد نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔ مظاہرین اپنے ہمراہ پالتو کتے بھی ساتھ لائے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے معاملے میں لوگوں کو متعدد طریقے سے گمراہ کیا گیا۔ معذور خاتون کا کہنا تھا کہ ہم یورپین کا حصہ ہی رہنا چاہتے ہیں۔