کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت عامہ کے لحاظ سے سندھ پنجاب سےپیچھے ہے،صحت کی سہولیات نجی سیکٹر کے بغیر بہتر نہیں بنائی جا سکتیں،ملکی ڈاکٹرزمیں نصف سے زائد باہرچلے جاتے ہیں، مستقبل میں ماہر ڈاکٹرز کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہارپروفیسر سعید قریشی،شیمول اشرف ، پروفیسر حفیظ الرحمن ،پروفیسر عظیم الدین اور پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے کراچی کون کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں شعبہ صحت کی15سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کو ایوارڈدیاگیا۔اس موقع پرپروفیسر طارق رفیع ، پروفیسر اقبال آفریدی، پروفیسر اعجاز وہرہ، پروفیسر طاہر شمسی، پروفیسرعبدالغفار بلو، پروفیسر سہیل اختر،ڈاکٹر مصباح العزیز،ڈاکٹر تبسم جعفری اور ڈاکٹر فیاض عالم سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔