بھارت میں کشمیری طلبا کیخلاف بڑا کریک ڈاون شروع

لاہور(نمائندہ امت) بھارت میں کشمیری طلباکیخلاف بڑےپیمانےپرکریک ڈاؤن شروع کردیاگیا،تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباسمیت کی مکمل تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔بھارتی پنجاب کی پولیس اورایجنسیوں نےکشمیریوں اوران کے رشتہ داروں کی ذاتی سرگرمیوں سےمتعلق چھان بین شروع کردی ہےجس پرخوفزدہ طالب علموں نےکشمیراپنے گھروں کو واپس جانا شروع کردیاہے۔سٹی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیرتعلیم 40کشمیری طلبارخصت پرجاچکے ہیں۔ادھر جالندھرسمیت پنجاب کےمختلف شہروں وعلاقوں میں مقیم طلباء کوہاسٹلوں اورمکان مالکان کی جانب سےانہیں کمرے خالی کرنےکاحکم دیاگیاہے۔بھارتی ایجنسیوں نےچنددن قبل الزام عائدکیاتھاکہ شاہ پورمیں قائم ایک انجینئرنگ کالج میں زیرتعلیم کشمیری طالب علم کےرہائشی کمرےسےمبینہ طورپرپستول برآمدہواہےجس کےبعد5 کشمیری طلباء کوگرفتارکیا گیااور اب اسی بہانے پورے پنجاب میں کشمیریوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار طلباء پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment