لاکھوں رشوت پر زمان ٹاؤن میں جوئے کا بڑا اڈہ کھل گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) زمان ٹاؤن میں لاکھوں روپے رشوت کے عوض جوئے کا بڑا اڈا کھل گیا،جہاں پر مانگ پتہ ، رمی ، کھوڑی اور چرخی پر یومیہ لاکھوںروپے کا جوا کھیلا جاتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان ٹاؤن پولیس کی اسپیشل پارٹی کے سادہ لباس اہلکاروں کو اڈے کا مالک بابا سیکورٹی کے لیے یومیہ ہزار روپے رشوت دیتا ہے۔ کوسٹ گارڈ گیٹ کے سامنے والی گلی میں بدنام جواری اسلم عرف جگنو نے کورنگی کے بد نام جواری بابا کو زمان ٹاؤن پولیس سے موکل دلوائی ہے۔زمان ٹاؤن تھانے کا بیٹر مذکورہ اڈے سے ایک لاکھ روپے ہفتہ ایس ایچ او اور 2 لاکھ روپے مبینہ طور پر ایس ایس پی کورنگی کے نام پر لیتا ہے۔دوسری جانب ایس ایچ او انظار عالم نے رابطے پر بتایا کہ اڈے پر کارروائی کرکے 4 افراد کو گرفتار کیا تھا۔مذکورہ اڈے کے دوبارہ کھلنے کا علم نہیں۔

Comments (0)
Add Comment