ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس کو دھمکیاں دینے-ہنگامہ آرائی پر خاتون کیخلاف مقدمہ

اسلام آباد(نمائندہ امت) ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس کو دھمکیاں دینے،شور شرابا اور ہنگامہ آرائی کرنے والی ڈاکٹر شہلا نامی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات اے ایس آئی طاہر فاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ دھمکیاں دینے ،کارسرکار میں مداخلت،روڈ بلاک کرنے اور نازیبا الفاظ کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment