اسلام آباد (اے پی پی) وزارت داخلہ کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پالیسی کے حوالے سے بریفنگ (کل) پیر کو دی جائے گی۔ اس ضمن میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر رحمن ملک کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ساڑھے دس بجے ہو گا۔ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی کی جانب سے سینیٹر شمیم آفریدی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے عوامی اہمیت کے اٹھائے گئے معاملے پر ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔