کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ انسداد تجاوزات نے کورنگی میں کارروائی کرکے فٹ پر قائم غیر قانونی تجاوزات ختم کروادی۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو اینٹی انکروچمنٹ عملے نے کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی فٹ پاتھ پر قائم ٹھیلے،پتھارے،پنکچرکی دکانیں اور دیگر اسٹالوں کا سامان ضبط کرکے اسٹور کردیاہے۔مذکورہ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی کی نگرانی میں کی گئی۔آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر، پولیس سمیت دیگر عملے نے حصہ لیا۔