اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ آئندہ ہفتے قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں ان کا کہناتھاکہ ڈیزل اور پیڑول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، 80 فیصد لوگوں کیلئے گیس کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کیا، بجلی کے نرخ میں آئندہ ہفتے اضافہ ہوگا۔