عافیہ کیس میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات پر حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی پیروی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی درخواست پرحکومت سے جواب طلب کرلیا۔ہفتے کو سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے کیس کے لئے 2010 میں 20 لاکھ ڈالر امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کو جاری کئے۔ حسین حقانی اس وقت امریکا میں پاکستانی سفیر تھے جنہوں نے اس رقم میں کرپشن کی۔وکیل نے کہا کہ کرپشن الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی بنی لیکن انکوائری رپورٹ جاری نہیں کی گئی، بتایا جائے عافیہ صدیقی کیس میں کتنے اخراجات ہوئے اور عدالت سے استدعا ہے کہ 2008 سے2011 کے درمیان کیس میں اخراجات کی تفصیلات فراہمی کا حکم جاری کرے۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سیکریٹری خارجہ، محکمہ قانون و انصاف اور وزارت خزانہ سے جواب طلب کر لیا۔

Comments (0)
Add Comment