جمال خشوگی کے معاملے پر سعودیہ ترکی تعلقات کشیدہ ہوئے

انقرہ (امت نیوز) منحرف سعودی صحافی جمال خشوگی کے سعودی قونصلیٹ میں داخلے کے بعد واپس نہ لوٹنے کے معاملے پر سعودی عرب اور ترکی میں شدید سفارتی کشیدگی کا سبب بنا۔ 2اکتوبر کو جمال خشوگی کے واپس نہ آنے کے دوسرے روز ہی ترکی کی حکومت نے سعودی سفیر کو دفتر خارجہ بلاکر شدید احتجاج کیا۔ بعد ازاں ترک حکام نے انکشاف کیا کہ جمال خشوگی کو قونصل خانے کے اندر ہی قتل کیا جاچکا ہے۔ سعودی عرب نے اسے الزام قرار دیدیا تھا تاہم عالمی برادری نے ترکی کے الزام کو سنجیدگی سے لیا۔سعودی عرب کو 2ہفتوں تک شدید عالمی بحرانی کیفیت سے گزرنا پڑا۔اس دوران امریکی صدر سمیت کئی ممالک نے سعودیہ کو دھمکیاں بھی دیں۔

Comments (0)
Add Comment