پرویز خٹک کیخلاف مالم جبہ اراضی کیس کی تحقیقات تیز

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے مالم جبہ ریزورٹ کی زمین اونے پونے داموں لیز پر دینے کے خلاف وزیر دفاع پرویز خٹک کے گرد گھیرا تنگ کردیا ۔ذرائع کے مطابق نیب خیبرپختون نے مذکورہ معاملے کی انکوائری مکمل کر لی ہے اور اب ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ اس کیس پر مزید پیش رفت اس وقت سامنے آئی ،جب مزید انکوائری کے لیے نیب نے اس ضمن میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے وزیرا عظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق کو 25 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق تمام افسران کو مالم جبہ اراضی اسکینڈل میں بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جس وقت یہ اراضی بیچی گئی اعظم خان سیکریٹری سیاحت خیبر پختون تھے،انہیں نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔ جب کہ کچھ عرصہ قبل نیب حکام کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک اور دیگر حکام کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment